چوہدری سرور نے محکمہ صحت کی ناکامیوں پر ’حقائق نامہ ‘‘جاری کر دیا
’’وزیراعظم قومی صحت پروگرام ‘‘سیاسی شعبدہ بازی ہے ‘ پاکستان میں ہر سال1لاکھ40ہزار کینسر کے مر یض سامنے آرہے ہیں پنجاب کے 23ٹیچنگ ہسپتالوں میں سے صرف4ہسپتالوں میں کینسر کے انتہائی ناقص یونٹ موجود ہیں اور درجنوں آسامیاں خالی ہیں پاکستان میں صحت کی عدم سہو لتوں کی وجہ سے روزانہ 1188بچے پیدائش کے دوران مر جاتے ہیں اور سالانہ 2لاکھ31ہزار 4سو ’’مر جاتے‘‘پنجاب میں 4کروڑ32لاکھ غر یب افراد کو صحت کی بنیادی سہو لتیں میسر نہیں ‘جمعہ کے روز چوہدری سرور کا جاری کر دہ حقائق نامہ
جمعہ 1 جنوری 2016 16:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ’’وزیراعظم قومی صحت پروگرام ‘‘کو ’’سیاسی شعبدہ بازی ‘‘قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت میں حکومتی ناکاموں پر ’’حقائق نامہ ‘‘جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال1لاکھ40ہزار کینسر کے مر یض سامنے آرہے ہیں‘پنجاب کے 23ٹیچنگ ہسپتالوں میں سے صرف4ہسپتالوں میں کینسر کے انتہائی ناقص یونٹ موجود ہیں اور درجنوں آسامیاں خالی ہیں ‘ پاکستان میں صحت کی عدم سہو لتوں کی وجہ سے روزانہ 1188 اور سالانہ 2لاکھ31ہزار 4سو ’’مر جاتے ہیں ‘ پنجاب میں دوران زچگی 1لاکھ میں سے115سے زائد خواتین ہر سال بر وقت سہو لتوں کی فر اہمی نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتیں ہیں‘پنجاب میں 4کروڑ32لاکھ غر یب افراد کو صحت کی بنیادی سہو لتیں میسر نہیں ‘ پاکستان میں 20فیصد مر دخواتین دماغی بیماریوں اور 15فیصد شوگر کے مر یض ہیں انکے علاج کیلئے بڑی ہسپتالوں میں سہو لتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ‘ہسپتالوں میں کڈنی کے مر یضوں کیلئے 80فیصد ہسپتالوں میں مشین خراب ہیں ‘پنجاب میں کینسر کے مر یضوں کیلئے سر کاری ہسپتالوں سے ’’دور بین ‘‘ڈاکٹرز تلاش کرنے پڑتے ہیں ‘ ایشاء کے سب سے بڑے سر کاری میو ہسپتال میں ایم آئی ار مشین ہی موجود نہیں ‘سر کاری ہسپتالوں میں 100میں سے صرف10مر یضوں کو مفت اودایات مل رہی ہے ‘پنجاب میں پنجاب کے2450بنیادی مراکز صحت میں سے 50فیصد سے زائد میں ڈاکٹر زکی کمی اور فری ادوایات نہ ہونے کے برابر ہیں‘حکو مت ’’نئے نئے پروگراموں ‘‘ کی بجائے پہلے سے موجود سر کاری ہسپتالوں میں سہولتوں کی فراہم یقینی بنائے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.