اب برش کی بجائے بلی جوتے صاف کرے گی ، انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی ویڈیو نے دھوم مچا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 16:33

اب برش کی بجائے بلی جوتے صاف کرے گی ، انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی ویڈیو نے ..

قازقستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء): جوتے صاف کرنے کے لیے یا تو ان کو پالش کیا جاتا ہے یا مزید چمکانے کے لیے کسی اچھے برش یا کپڑے کا استعمال کیا جانا ایک عام بات ہے ۔ لیکن قازقستان میں ایک شخص نے جوتے صاف کرنے کے لیے بلی کا سہارا لیا ۔

(جاری ہے)

بلی کو اپنے ہاتھوں میں پکڑ کر نوجوان نے پہلے اپنا بایاں جوتا صاف کیا اور اس کے بعد دایاں جوتا صاف کر کے بلی کو چھوڑ دیا ۔

جوتے صاف کرنے کے عمل میں بیچاری بلی نے اپنے آپ کو چھُڑوانے کی بھر پور کوشش کی لیکن کچھ نہ ہو سکا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل تو ہو گئی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے جانور سے ناروا سلوک پر نوجوان کو سخت تنقید کا نشاہ بنایا ہے۔