بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی

جمعہ 1 جنوری 2016 16:41

بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں ٹیلی کام سیکٹر کوریگولیٹ کرنیوالے ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصہ کے دوران بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجوہات میں سمارٹ فونز کی قیمتوں اور موبائل فون کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلے کے باعث کال ریٹس میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

موبائل فون صارفین کی تعداد کے لحاظ سے چین دنیابھر میں پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :