بھارتی اینٹرٹینمینٹ چینل کلرز کا مشہورِزمانہ کامیڈی شو "کامیڈی نائٹ ود کپل" اب کرشنا ابھیشیک کے حوالے

جمعہ 1 جنوری 2016 16:42

بھارتی اینٹرٹینمینٹ چینل کلرز کا مشہورِزمانہ کامیڈی شو "کامیڈی نائٹ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2016ء)بھارتی اینٹرٹینمینٹ چینل کلرز کا مشہورِزمانہ کامیڈی شو "کامیڈی نائٹ ود کپل" اب کرشنا ابھیشیک کے حوالے کرنے سے خبریں گردش میں ہیں۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی میزبان کپل شرما کے مداحوں نے ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنے غم و غصے کا خوب اظہار کیا ہے۔ مداحوں نے کلرز چینل کے سی-ای-او راج نائیک اور ٹی-وی کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے "شیم آن راج نائیک اینڈ کلرز (راج نائیک اور کلرز کو شرم آنی چاہیئے جیسے پیغامات لکھے ہیں۔

(جاری ہے)

خبروں کے مطابق اب شو کا نام "کامیڈی نائٹ ود کپل" سے تبدیل کر کے "کامیڈی نائٹ ود کروشنا" کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی کپل شرما نے ٹی-وی انتظامیہ سے ان کے شو کے متوازی قریبآ ویسا ہی ایک شو اسی چینل پر چلانے کی وجہ سے سخت احتجاج کیا تھا۔ دوسری جانب کپل شرما کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی پوری محنت سے شو کیا اور اس شو کو دسمبر میں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا مگر چونکہ ابھی چینل کے پاس کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں تو اس شو کو 17 جنوری تک چلایا جائے گا۔