2016 معیشت کی بہتری کا سال ہو گا ‘عرفان شیخ

حکومت نے شدید رکاوٹوں کے باوجود قوم کو امن اور معاشی ترقی کے تحفے دیے مگر توانائی بحران بھی آڑے آتا رہا‘چیئرمین پیاف

جمعہ 1 جنوری 2016 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء )پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے نئے سال کی مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اﷲ2016 ملک اور قوم کے لئے ترقی کا سال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سال گزشستہ معیشت کے اعتبا رسے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ بجلی اور گیس کا بحران رہا، برآمدات میں کمی آئی اور تجارتی خسارہ مزید بڑھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلا شبہ حکومت نے اپوزیشن کی طرف سے شدید رکاوٹوں کے باوجود قوم کو امن اور معاشی ترقی کے تحفے دیے مگر توانائی بحران بھی آڑے آتا رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے ایجنڈے میں صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر انڈسٹری کے لیے سستی ووافر گیس وبجلی کو سر فہرست رکھے۔چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے ایک پیغام میں کہا کہ بزنس کمیونٹی امید کرتی ہے کہ حکومت کی تاجر دوست پالیسیوں کے سبب ان کے مسائل بتدریج کم ہوتے جائیں گے اور ملکی معیشت کی ترقی کا سفر مزید تیز ہو گا۔