حکومت نے بینک ٹرانزکشن پر عائد اعشاریہ تین فیصد ودہولڈنگ ٹیکس میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 1 جنوری 2016 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) حکومت نے بینک ٹرانزکشن پر عائد اعشاریہ تین فیصد ودہولڈنگ ٹیکس میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا، باقاعدہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے تاجروں کے اصرار پر بینک ٹرانزکشن پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ٹرانزکشن پر عائد اعشاریہ تین فیصد ٹیکس میں کمی کی جائے گی یا اسے بالکل ختم کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے ایمنسٹی اسکیم بھی متعارف کرائی جائے گی، اور نئے فائلرز کو تین سال تک ٹیکس میں رعایت دی جائے گی۔یاد رہے رواں مالی سال بینک ٹرانزکشن پر اعشاریہ چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگایا گیا تھا، جس کے خلاف تاجر برادی کی جانب سے بھرپور مزاحمت دیکھی جارہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹھائیس نومبر تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں آٹھ ارب روپے وصول ہوئے۔