نئے سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کے حوالے سے علم نجوم کے ماہرین کے اہم انکشافات
جمعہ 1 جنوری 2016 17:42
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء ) نئے سال کی آمد پر علم فلکیات اور علم الاعدادکے ماہرین کی طرف سے مختلف شعبوں کے حوالے سے پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ممتاز ماہر علم نجوم شیخ طارق اقبال نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ 2016ء میں پاکستانی ٹیم بادشاہ ہوتے ہوئے بھی کچھ حاصل نہیں کرسکے گی۔
(جاری ہے)
2016ء کا عدد 9ہے جو ایک روحانی عدد ہے ،پاکستانی ٹیم کے ستاروں اور9کے عدد کا مشترکہ جائزہ لیا جائے تو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہے گی ،انفرادی طور پر ریکارڈ بھی بنیں گے تاہم ٹیم مجموعی طور پر کوئی بڑی کامیابی حاصل کرتی نظر نہیں آرہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر سال 2016ء میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔علم جفر کے ماہر کامران اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے زائچے قومی ٹیم کے موافق نہیں ہیں ،یہ کھلاڑی اتحاد اوریگانگت کے حوالہ سے ٹیم کو متاثر کریں گے۔جون2016ء کے بعد نحوست کے سائے چھٹنے شروع ہوجائیں گے جس کے بعد ٹیم قوم کے لئے خوشخبری لاسکتی ہے۔ٹیم بیک وقت بادشاہ اور فقیر کی کیفیت سے دوچار رہے گی۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز فاش کر دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.