سب میرین کیبل کے متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی انٹرنیٹ کی رفتار سست رہی

جمعہ 1 جنوری 2016 19:13

سب میرین کیبل کے متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) سب میرین کیبل کے متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی انٹرنیٹ کی رفتار سست رہی ۔پروپاکستانی نامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کو دنیا سے ملانے والی IMEWEسب میرین کیبل متاثرہوئی ہے جس کے بعد اس کی بینڈوتھ پاکستان میں موجود نہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عالمی سب میرین کیبل مزید ایک ہفتے سے پندرہ دن تک بند رہ سکتی ہے ۔

IMEWEوہ کیبل ہے جو پاکستان میں دوتہائی انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے اور اس کے بڑے صارفین میں سے پی ٹی سی ایل ایک ہے یعنی اگر آپ پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں تو یقینا آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگی ‘پی ٹی سی ایل کاکہناہے کہ IMEWEکی عدم دستیابی کی صورت میں انٹرنیٹ کی فراہم کے لیے دیگرسب میرین کیبلز پر کام کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :