عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز طبعیات دان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم انتقال کر گئے
جمعہ 1 جنوری 2016 19:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز طبعیات دان اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسرایمریطس ڈاکٹر محمد سلیم انتقال کر گئے۔ ان کی عمر بیاسی برس تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ہائی انرجی فزکس کے بانی تھے اور متعدد تحقیقی مقالہ جات اور کتابوں کے مصنف تھے۔
ڈاکٹر محمد سلیم وہ پہلے مسلمان طبعیات دان تھے جو انسٹی ٹیوٹ آف بیسک ریسرچ کیمبرج کی جانب سے شائع کئے جانے والے معروف بین الاقوامی سائنسی جریدے ہیڈرونک جرنل کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر بنے۔ ان کی نمازِ جنازہ یونیورسٹی لاء کالج گراوٗنڈ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نوید اے ملک، لاہور گیریژن یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، صدور شعبہ جات، اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین، سینئر فیکلٹی ممبران اور ان کے شاگردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.