فرانس میں مسجد کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پر حملہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جنوری 2016 21:48

فرانس میں مسجد کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پر حملہ
پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1جنوری 2016 ء) فرانس میں مسجد کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پر حملہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق فرانس میں مسلمانوں کی مسجد کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پر چند نامعلوم افراد کی جانب سے ایک کار کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کار میں بیٹھے 2 افراد کو پالیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ نہ رکے جس پر پولیس نے کار پر فائرنگ کر دی۔ کار نے تیز رفتار میں 3 پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا جبکہ فائرنگ کے باعث کار میں سوار دونوں افراد زخمی ہو گئے۔