دو سیشن ججوں کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 1 جنوری 2016 22:08

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے دو سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں،جاری کردہ نو ٹیفکیشن کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں تعینات او ایس ڈی محمد نواز کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ڈی جی خان جبکہ سیشن کورٹ میں سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والے مشتاق الہی کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔