نوازشریف نے قوم کودہشت گردوں کیخلاف متحد کر دیا، جس فوج کی پشت پراس کے ہم وطن کھڑے ہوں اسے شکست نہیں دی جاسکتی، اقبال سندھو

جمعہ 1 جنوری 2016 22:12

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں اقداربلڈوزاورمنتخب حکومت کوبلیک میل کرنے والے ناکام ونامرا درہے۔ عوام کو دھرناسیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے و ہ کسی ماورائے آئین تبدیلی کے نہیں بلکہ تعمیروترقی کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم میاں نوازشریف نے قوم کودہشت گردوں کیخلاف متحدجبکہ دفاعی اداروں کوقیام امن کیلئے منظم کردیا۔جس فوج کی پشت پراس کے ہم وطن کھڑے ہوں اسے شکست نہیں دی جاسکتی۔عنقریب مادروطن سے پوری طرح دہشت گردی کاصفایاہوجائے گا۔پاک فوج کی مسلسل کامیابیاں خوش آئند اورقابل تحسین ہے ،منتخب قیادت کی نیک نیتی سے قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ضرورہوگا۔

(جاری ہے)

وہ ایک سیمینارسے خطاب کررہے تھے۔اقبال سندھونے مزید کہا کہ عوام کے بھرپورتعاون نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں کلیدی کردارادا کیا ۔شمالی وزیرستان کے مقامی افرادکادہشت گردوں کی موجودگی کے سبب دم گھٹ گیا تھا مگراب وہ لوگ فوجی آپریشن سے انتہائی راحت محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے ہردورحکومت میں پاکستان کے قومی مفادات اوراس کی سا لمیت کاپہرہ دیا ۔

ہمارے قائد نے کبھی وزرات عظمیٰ کے منصب کواپنے پیروں کی بیڑیاں نہیں بننے دیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بات با ت پرمشتعل اورجذباتی ہونیوالے شخص ہیں لہٰذاء وہ وزارت عظمیٰ تودرکناروزات بلدیات کاقلمدان بھی نہیں سنبھال سکتے ۔عمران خان نے سماجی سرگرمیوں کی آڑمیں سیاست شروع کرکے عوام کومایوس کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاسی سرگرمیوں کے سبب شوکت خانم ہسپتال کی ساکھ بری طرح متاثر ہورہی ہے ورنہ انہیں زکوٰة اورعطیات کیلئے عوام سے اپیلیں نہ کرناپڑتی

متعلقہ عنوان :