ایک ہی وقت میں دو سیاسی جماعتوں کے مبینہ رکن ہونیکی بنیاد
اعتراز احسن‘ رحمن ملک اور سید قائم علی شاہ کی پارلیمنٹ اور سندھ اسمبلی کی رکنیت کی منسوخ کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی گئی
جمعہ 1 جنوری 2016 22:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) ایک ہی وقت میں دو سیاسی جماعتوں کے مبینہ رکن ہونے کی بنا پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز بیرسٹر اعتراز احسن، اے رحمن ملک اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی پارلیمنٹ اور سندھ اسمبلی کی رکنیت کی منسوخ کے لئے الیکشن کمشن کو درخواست دے دی گئی ہے۔یہ درخواست پاکستانی نژاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر شاہ نے دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیٹکل پارٹیز آرڈر مجریہ 2002ئکے آرٹیکل 5(3)کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کا رکن نہیں ہوسکتا جبکہ اعتزاز احسن، رحمن ملک اور سید قائم علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے بیک وقت رکن ہیں۔
یہ دو الگ الگ جماعتیں ہیں جن کے انتخابی نشان بھی مختلف ہیں،الیکشن کمشن کے اپنے ریکارڈ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری ہیں۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا انتخابی نشان تیر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان دو تلواریں ہیں۔یہ تینوں سیاستدان دونوں جماعتوں کے رکن ہیں جو کہ غیر قانونی ہے،رحمن ملک دونوں جماعتوں کے رکن ہونے کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ ان تینوں سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.