ایف آئی اے کی اسلام آبادمیں کارروائی ، 2مبینہ انسانی سمگلرز گرفتار،قبضے سے 20پاسپورٹ برآ مد

جمعہ 1 جنوری 2016 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء)ایف آئی اے نے اسلام آبادمیں کارروائی کے دوران 2مبینہ انسانی سمگلروں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 20پاسپورٹ برآمدکرلئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزایف آئی اے نے اسلام آبادکے ایف ایٹ مرکزمیں البابرسینٹرمیں قائم پریمیئرٹوراینڈٹریول ایجنسی پرچھاپہ مارااوردفترسے20پاسپورٹ برآمدکرکے2افرادکوگرفتارکرلیا،گرفتارہونے والے میں جی نائن کارہائشی کامران ولدعبدالسلام اورآبپارہ کارہائشی شاہدنذیرولدنذیراحمدشامل ہیں