ایف سی عملے کی قلعہ سیف اﷲ میں کارروائی ، دو آئل ٹینکرز میں لوڈ 69 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا

جمعہ 1 جنوری 2016 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء ) فرنٹیئر کور کے عملے نے قلعہ سیف اﷲ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو آئل ٹینکروں میں لوڈ 69 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے قلعہ سیف اﷲ کے علاقے میں غیرقانونی طورپر اندرون ملک ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو آئل ٹینکروں میں لوڈ 69 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضہ میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔