قومی ٹیم میں واپسی پر اللہ کا شکرگزار ہوں ، محمد عامر

جمعہ 1 جنوری 2016 23:35

قومی ٹیم میں واپسی پر اللہ کا شکرگزار ہوں ، محمد عامر

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخباریکم جنوری- 2016ء) نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد عامر نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بننے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے جس پر تمام دوستوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دو ہزار دس کے لارڈز ٹیسٹ میں سپاٹ فکسنگ کرنے کی سزا پوری کرنے کے بعد 23 سالہ محمد عامر کو 5 سال بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔