کھلونا ساز کمپنی کی غلطی۔ جہاز کی آواز کی بجائے تلبیہ حج شامل کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 2 جنوری 2016 00:00

کھلونا ساز کمپنی کی غلطی۔ جہاز کی آواز کی بجائے تلبیہ  حج  شامل کر دی

بیلنگھم، واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1جنوری۔2016ء)ایک تین سالہ بچہ اور اس کے گھر والے اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں بچے کےجہاز سے گھن گرج کی آواز کی بجائے عربی میں لبیک اللهم لبیک کی آوازیں آنے لگی۔ بجورن تھورپ کا تعلق وٹکام کاؤنٹی سے ہے۔ اس نے اپنے بیٹے کے لیے ایمزون سے کھلونا ایف 16 جہاز خریدا۔ انہوں نےبتایا کہ بیٹری ڈال کر انہوں جہاز کی آواز سننا چاہی تو اس میں عربی (تلبیہ) آوازیں آنے لگیں۔

(جاری ہے)

بجورن نے کہا کہ میں دوسرےمذاہب کا احترام کرتا ہوں مگر اس طرح کھلونوں میں یہ آوازیں ٹھیک نہیں ہیں۔ اسلامی سوسائٹی آف واٹکام کاؤنٹی کے صدر ندیم اسرار نے بعد میں تصدیق کی کہ یہ دعائیہ کلمات مکہ میں دوران حج ادا کرتے ہیں۔ بجورن نے جب کمپنی سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اکیلے نہیں جنہیں تبدیل شدہ آواز والا کھلونا ملا ہے۔کمپنی کی غلطی کی وجہ کھلونوں کی پوری کھیپ میں جہاز کی آواز کی بجائے تلبیہ کی آوازیں ہیں۔