عامر نے مجھے انگلینڈ میں ہی سچ بتا دیا تھا : شاہد آفریدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 جنوری 2016 12:12

عامر نے مجھے انگلینڈ میں ہی سچ بتا دیا تھا : شاہد آفریدی

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار2 جنوری- 2016ء)قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ایک محمد عامر کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے ساتھی فکسرز محمد آصف اور سلمان بٹ کو کلین بولڈ کر دیا ۔ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر سپاٹ فکسنگ سزا یافتہ محمد عامر کی واپسی کو ویلکم کرنے کے ساتھ ساتھ انکشاف کیا کہ نوجوان بولر نے 2010ء میں انگلینڈ میں انہیں سب سچ بتا دیا تھا اور اسی سچ کے بعد آفریدی نے تینوں فکسرز کے خلاف لندن میں گواہی دی تھی ۔ آفریدی نے فکسنگ سکینڈل کے باقی دونوں کرداروں کو آڑے ہاتھوں لےکر کہا کہ محمد عامر نے کبھی اپنا جرم چھپانے کے لیے ٹی وی پر بیٹھ کر بغیر کسی وجہ کے قومی ٹیم کو برا بھلا نہیں کہا ، آفریدی کے مطابق عامر نے دیگر دونوں کھلاڑیوں کی طرح 2 ، 3 سال جھوٹ نہیں بولا بلکہ برطانوی عدالت اور پاکستانی عوام کو سچ بتا دیا ۔

(جاری ہے)

آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں محمد حفیظ اور اظہر علی کے خیالات کا احترام کرتے ہیں کیوں کہ سپاٹ فکسنگ کیس سامنے آنے کے بعد قومی ٹیم کو بہت نقصان اٹھانا پڑا اور دنیا بھر میں ہم بدنام ہوگئے تھے ۔