قائد اعظم ٹرافی فائنل ، یونس، مصباح کی ٹیموں نے تیاریاں شروع کردیں

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:29

قائد اعظم ٹرافی فائنل ، یونس، مصباح کی ٹیموں نے تیاریاں شروع کردیں

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار2 جنوری- 2016ء) پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے فیصلہ کن معرکہ کے لئے یونس خان اور مصباح الحق کی ٹیموں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں سابق کپتان یونس خان کی یوبی ایل اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی سوئی نادرن گیس کی ٹیموں نے برقی قمقموں کی روشنی میں پریکٹس کی ۔ یو بی ایل کے کپتان یونس خان سمیت کئی سٹار کھلاڑی پہلے پریکٹس سیشن سے غیر حاضر رہے ۔ اس موقع پر کھلاڑی اور دونوں ٹیمیوں کی منجمنٹ فائنل مقابلے کی پنک بال سے غیر مطمین نظر آئے ۔ قائد اعظم ٹرافی کا فائنل اتوار کو نیشنل سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔