پی ایس ایل ، لاہور قلندرز کے لوگو کی تقریب کل ہوگی

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:43

پی ایس ایل ، لاہور قلندرز کے لوگو کی تقریب کل ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کے لوگو کی تقریب رونمائی کل اتوار کو ہوگی ‘پاکستان سپر لیگ میں 5ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

لاہور قلندر ٹیم میں ٹی20 کرکٹ شہنشاہ کرس گیل ‘پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ‘ڈیوائن براوو ‘کیون کوپر اور آل راؤنڈر عبدالرزاق شامل ہیں ‘ایونٹ کا آغاز 4فرووری سے ہوگا ‘5فروری کو لاہور قلندر کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا ایونٹ کیلئے لاہور قلندر نے کے لوگو کی رونمائی اتوار کو ہوگی۔ تقریب میں ٹیم لاہور قلندر کے لوگو کی رونمائی کیساتھ ٹیم کا ترانہ بھی بجایا جائیگا ۔