قائد اعظم ٹرافی ، یو بی ایل اور ایس این جی پی ایل کے درمیان فائنل اتوار کو شروع ہو گا

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:44

قائد اعظم ٹرافی ، یو بی ایل اور ایس این جی پی ایل کے درمیان فائنل اتوار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی 2015-16ء کا فائنل کل اتوار سے شروع ہو گا، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا اور ملکی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار میچ میں گلابی گیند استعمال ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی فائنل مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور دو ٹاپ ٹیموں یو بی ایل اور ایس این جی پی ایل کے درمیان فائنل 3 جنوری کو دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔ پی سی بی نے رواں سال آسٹریلیا سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ میں گلابی گیند استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امید ہے کہ شائقین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ ایس این جی پی ایل کی طرف سے مصباح الحق، توفیق عمر، عدنان اکمل اور اسد علی جبکہ یو بی ایل کی جانب سے یونس خان، شان مسعود، عمیر خان، حماد اعظم اور میر حمزہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ احسن رضا اور احمد شہاب ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ فاتح ٹیم 25 اور رنر اپ 15 لاکھ روپے انعام کی حقدار ہو گی۔