قومی مرد اور خواتین ہینڈ بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:45

قومی مرد اور خواتین ہینڈ بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی مرد اور خواتین ہینڈ بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں جاری ہے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد عمران نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 20 ، 20 مرد اور خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں مرد کھلاڑیوں میں محمد عزیرعاطف، محمد زبیر، زاہد علی، حضرت حسین، آصف علی، نویدالرحمن، عاصم سعید، شہزاد طارق، عثمان انجم، آصف حیات، محمد نواز، شاہروز، ذاکر حسین، مبین اشرف، محمد شاہد پرویز، رحمت شاہ، خرم شہزاد، عمران خان، طاہر علی اورعاطف علی شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو کوچز رانا اظہار الحق اورمرزا سلطان محمود تربیت دے رہے ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں پروین اختر، ساجدہ پروین، ، سحر اقبال، زاہرہ نثار،ثمرین اختر، راحیلہ کوثر، نمرہ ریاست، عائشہ دلشاد، عاصمہ عتیق، زوبیہ ارشاد، آمنہ عاشق، سعدیہ اقبال، معافیہ غلام محمد، صائقہ ریاض، غزالہ، اسماء اکرم، رابعہ ارشد، نور فاطمہ، فاطمہ الزہرہ اور آمنہ شہزاد ی شامل ہیں،ان کھلاڑیوں کو کوچزصائقہ احسان،نصیر احمد اور بابر سلطان تربیت دے رہے ہیں، کھلاڑی صبح و شام تربیت حاصل کر رہے ہیں اور ہفتے میں تین دن ویٹ ٹریننگ کے لئے جم بھی کرتے ہیں،محمد عمران نے بتایا کہ مردوں کی ٹیم سیف گیمز میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ خواتین ٹیم پہلی بار سیف گیمز میں شرکت کر رہی ہے،