موبائل فون صارفین ہوشیار ۔۔۔ موبائل فون آپ کی موت کا باعث بھی بن سکتا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 13:34

موبائل فون صارفین ہوشیار ۔۔۔ موبائل فون آپ کی موت کا باعث بھی بن سکتا ..

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : موبائل فون صارفین اکثر ہی اپنے موبائل ہاتھ میں پکڑے اٍدھر اُدھر گھومتے نظر آتے ہیں۔ لیکن اس خوفناک سچ سے متعدد صارفین ابھی بھی ناواقف ہیں کہ موبائل فون پر حد سے زیادہ توجہ آپ کی موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی علاقہ ژیجیانگ میں ایک خاتون حد سے زیادہ موبائل فون پر توجہ دینے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

دو بچوں کی ماں 28 سالہ وانگ نامی خاتون سڑک کے ایک طرف چل رہی تھی لیکن موبائل فون میں گُم ہونے کے باعث اُسے قطعاً احساس نہ ہوا کے وہ چلتے چلتے سڑک کے دوسری جانب موجود دریا کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ موبائل فون پر نظریں جمائے چلتے ہوئے اچانک وانگ قدم نہ جما سکی اور اپنا توازن کھو تے ہوئے دریا میں جا گری۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دریا کی گہرائی نسبتاً کم ہے لیکن دریا میں دلدل کی وجہ سے کسی بھی شخص کا اس میں کھڑا ہو پانا مشکل ہے جس کے باعث وانگ پھسل گئی اور اس کی بھی موت واقعہ ہو گئی۔

وانگ کے خاوند نے اسے ڈھونڈتے ہوئے دریا پر تیرتا ہوا وانگ کا جوتا دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جس کے بد پولیس نے وانگ کی لاش کو دریا سے نکال کر خاوند کے حوالے کر دیا۔ وانگ کی موت کی سی سی فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے جو حد درجہ موبائل فون کا خبط رکھنے والے صارفین کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :