بوس وکنار میں مصروف قطرینہ، رنبیر کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رہ سکے

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:39

بوس وکنار میں مصروف قطرینہ، رنبیر کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رہ سکے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) بولی وو ڈ سٹار رنبیر کپور اور قطرینہ کیف کا معاشقہ اب کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ علاوہ ازیں یہ حسین جوڑی متعدد بار اپنے تعلقات کا اظہار بھی کر چکی ہے۔ حال ہی میں قطرینہ کیف نے کرسمس بھی اپنے ہونے والے سسرال میں ہی منائی تھی۔بولی ووڈ لائف ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق چند ایڈونچر کے شائق فوٹو گرافروں کے کیمرے کی آنکھ مسلسل جوڑے کی حرکات و سکنات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

راجو شیلر نامی فوٹو گرافر نے جمعرات کی رات بھی اپنے شوق کی خاطر دونوں اداکاروں کے باندرا میں واقع اپارٹمنٹ پر نظر جما رکھی تھی۔ راجو شیلر نے بولی ووڈ لائف ڈاٹ کام کو بتایا کہ رنبیر کپور رات9بجے سے اپنے گھر کی بالکونی میں بیٹھ کر شراب کی چسکیاں لیتے رہے۔ بعد از تقریباً 10:30 منٹ پر قطرینہ کیف بالکونی میں نظر آئیں ، کچھ باتیں کر نے کے بعد دنیا و مافیا سے بے گانہ ہو کردونوں بوس و کنار میں مصروف ہو گئے اور ان لمحات کو فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں ہمیشہ کیلئے قید کر لیا