روینہ ٹینڈن کی فلموں میں واپسی ، فلمسازوں نے بہترین اداکارہ قرار دیدیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 13:42

روینہ ٹینڈن کی فلموں میں واپسی ، فلمسازوں نے بہترین اداکارہ قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ روینہ ٹینڈن کا شمار 90کی دھائی کی بہترین اداکاراوٴں میں کیا جاتا ہے۔اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”شب“ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلمساز اونیر کا کہنا ہے کہ انھوں نے شب کی کہانی تحریر ہی روینہ ٹینڈن اور سنجے دت کیلئے کی ہے۔

(جاری ہے)

اونیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنی فلم کی کہانی 13سال کے وقفے کے بعد تحریر کی ہے ،جبکہ مذکورہ کہانی انکے ذہن میں اس وقت سے موجود ہے جب انھوں نے سنجے دت اور روینہ ٹینڈن کو اپنی فلم ”دامن“ میں ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھا۔

انکا کہنا تھا کہ اداکارہ روینہ ٹینڈن کی شخصیت میں مقناطیسی کشش ہے اور جب وہ کسی فلم کی فلمبندی میں مصروف ہوتی ہیں تو سارے ماحول پر سحر سا طاری ہو جاتا ہے۔ واضح رہے شب سے قبل اداکارہ ”بمبے ویلوٹ“ میں مختصر سا کرداربھی ادا کر چکی ہیں