اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں‌میں‌زلزلے کے جھٹکے ، شدت 8۔5 ریکارڈ کی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 13:50

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں‌میں‌زلزلے کے جھٹکے ، شدت 8۔5 ریکارڈ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : اسلا آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد مسیت لاہور ، پشاور ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، سرگودھا ، ہری پور ، مظفر آباد ، چنیوٹ ، چترال ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، غذر، صوابی ، قصور ، کامونکی سمیت خیبر ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی میں بھی محوس کیے گئے ۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 175 کلو میٹر تھی۔

متعلقہ عنوان :