دبئی ہوٹل میں آتشزدگی ، فائر فائٹرز میں دبئی حاکم کا بیٹا بھی شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 14:50

دبئی ہوٹل میں آتشزدگی ، فائر فائٹرز میں دبئی حاکم کا بیٹا بھی شامل

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : دبئی حاکم کے صاحبزادے بھی دبئی میں گذشتہ سال کے آخری روز لگنے والی آگ بُجھانے والے فائر فائٹرز میں شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے صاحبزادے شیخ منصور بن محمود جمعرات کے روز دی ایڈریس ہوٹل میں لگنے والی آگ بُجھانے والے فائر فائٹرز میں شامل تھے۔شیخ منصور کی ایک تصویر منظرٍ عام پر آئی جس میں وہ دبئی کی سول ڈیفنس کے دیگر اہلکاروں سمیت ہوٹل میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

مائکیرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ ہوئی ایک تصویر میں شیخ منصور کو "ایڈریس ہوٹل" کے قریب کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جہاں پر نئے سال کی تقریبات سے کچھ دیر قبل ہی اگ بھڑک اُٹھی تھی۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ میں 14 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں 16 افراد کو معمولی، ایک شخص کو درمیانے درجے کی چوٹیں آئیں جبکہ ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان میں اکثر افراد بھگدڑ اور دھوئیں میں سانس لینے کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :