لاہور چیمبر کی جانب سے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے ایمنسٹی سکیم کا خیر مقدم
ہفتہ 2 جنوری 2016 14:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں قدم قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ حکومت کا یہ اہم قدم ٹیکس نیٹ کو وسعت دے گا، حکومت کے محاصل بڑھائے گا اور ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کا نظام ہمیشہ حکومت اور تاجر برادری کے درمیان کشیدگی کا باعث رہا ہے لیکن اس معاملے کے افہام و تفہیم سے حل ہوجانے سے کاروباری فضا بہت بہتر ہوگی۔ حکومت مبارکباد کی مستحق ہے جس نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے تاجر برادری اور معیشت کے مفاد میں اقدامات اٹھائے۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ وسیع ہونے سے مستقبل میں ایسی ایمنسٹی سکیموں کی ضرورت نہیں رہے گی لہذا حکومت کے اچھے اقدامات کو کسی اور تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے، کوئی بھی ایسا قدم جس سے ٹیکس دہندگان کو ریلیف ملے، اْس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے نہ کہ سیاست چمکانے کی کوشش کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نان فائلرز کے لیے ایمنسٹی سکیم آخری قدم تھا لیکن پالیسی میکرز نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری کا حقیقی نمائندہ ہے اور اس کا یہ ماننا ہے کہ ریلیف پیکیج تاجر برادری کا حق ہے ، حکومت کو اس میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت تاجر برادری کو سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.