پولیس نے کارروائی کر کے شان عرف شانی گینگ کے 3ارکان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شان عرف شانی گینگ کے 3ارکان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں شان عرف شانی ، امتیاز عرف تاجی اور لیاقت شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، 8موبائل فونز ، زیورات اور ہزاروں روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ایس ایچ او ذوالفقار بٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :