میری اور سشانت سنگھ راجپوت کی کیمسٹری بہت خاص ہے‘ کریتی سین

ہفتہ 2 جنوری 2016 15:07

میری اور سشانت سنگھ راجپوت کی کیمسٹری بہت خاص ہے‘ کریتی سین

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) سپر سٹار شاہ رخ خان اور کاجول کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دلوالے“ میں سیکنڈ ہیروئن کا کردارادا کرنے والی اداکارہ کریتی سینن کاکہنا ہے کہ انکی اور اداکار سشانت سنگھ کی کیمسٹری کچھ خاص ہے۔ اداکارہ کریتی سینن اور سشانت سنگھ راجپوت دنیش وجان کی نئی آنے والی فلم میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں نے فلمساز دنیش کی فرمائش پر ایک منظر فلمبند کرایا جسے انھوں نے بے حد پسند کیا۔ ہیرو پنٹی سٹار کا کہنا تھا کہ انھیں سشانت سنگھ کے ساتھ منظر کی فلمبندی میں پہلی بار اتنا خاص احساس ہوا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انھیں قوی امید ہے کہ انکے پرستار انکی سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کیمسٹری کو پسند کریں گے۔ 25سالہ اداکارہ کی طرف سے فلم سے متعلق مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں