فخر پاکستان علیم ڈار نے 100ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 جنوری 2016 15:14

فخر پاکستان علیم ڈار نے 100ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کر لیا

کیپ ٹاؤن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار2 جنوری- 2016ء) پاکستان کے علیم ڈار نے 100ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرا ٹیسٹ 47سالہ علیم ڈار کے امپائرنگ کیریئر کا 100ٹیسٹ بنا جس کے ساتھ ہی وہ ویسٹ انڈیز کے شہرہ آفاق امپائر سٹیو بکنر (128) اور جنوبی افریقہ کے روڈی کوئرٹزن (108)کے بعد 100ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینے والے دنیا کے تیسرے امپائر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

علیم ڈار نے 2000ء میں اپنے امپائرنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ 100ٹیسٹ میچز کے علاوہ 178ون ڈے اور 35ٹی ٹونٹی میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔