شہریار خان کی جانب سے ذاتی معاملے کیلئے پی سی بی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیے جانیکا انکشاف
ذیشان مہتاب ہفتہ 2 جنوری 2016 15:51
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار2 جنوری- 2016ء) پاکستان میں ذاتی مقاصد کے لیے اپنے عہدہ کا استعمال کرنا اب کوئی بڑی بات نہیں رہی ہے اور یہ بیماری اب سرکاری اداروں سے نکل کر پاکستان کرکٹ بورڈ تک بھی پہنچ گئی ہے اور چیئر مین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے اپنے ذاتی معاملے کے لیے پی سی بی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 81 سالہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے کرکٹ بورڈ کے لیٹر ہیڈپر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کے چیئر مین معروف افضل کو خط لکھ کر اسلام آباد کے علاقے F7-2میں کیے گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ان کے بیٹے عمر علی خان کے کیفے کو گرائے جانے پر احتجاج کر تے ہوئے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کا کہا گیا ہے ، ترجمان پی سی بی امجد بھٹی نے میڈیاکے رابطہ کرنے پر اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا پی سی بی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،اگر یہ خط درست بھی ہے تو یہ چیئر مین کا ذاتی معاملہ ہے اور بورڈ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
قانونی ماہرین کاکہنا ہے کہ چیئر مین پی سی بی نے اپنے ذاتی معاملے کے لیے بورڈ کے لیٹر ہیڈ کا استعمال کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے جس پر پی سی بی کو ایکشن لیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹادینا چاہیئے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.