برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر مقامی ماڈل ، ٹی وی اینکر کی زلفوں کے اسیر ہو گئے

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:11

برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر مقامی ماڈل ، ٹی وی اینکر کی زلفوں کے اسیر ..

ریوڈی جنیرو (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار2 جنوری- 2016ء) برازیلین فٹ بال ٹیم اور بارسلونا کے سٹرائیکر نیمارجونیئر مقامی ماڈل اور ٹی وی اینکر جینی اینڈراڈے کی زلفوں کے اسیر ہوگئے ہیں ۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھے جارہے ہیں اور انہوں نے کرسمس کی تقریبات کے علاوہ نئے سال کی خوشیاں بھی ایک ساتھ ہی منائی ہیں ۔

(جاری ہے)

نیمار جونیئر کی نئی دوست نے گزشتہ دنوں بارسلونا اورریال بیٹس کے درمیان میچ بھی دیکھا تھا جس کیلئے انہوں نے وہی ٹی شرٹ زیب تن کی جس پر نیمار کے دستخط موجود تھے ۔ برازیلین فٹ بالراور ٹی وی اینکر کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ان کے مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ نیمار اور ان کی گرل فرینڈ کیرولینا ایک بیٹے کے والدین بھی ہیں ۔