سر ویوین رچرڈز کی بطور معاون شمولیت سے لیگ کا افتتاحی سیزن جیتنے کیلیے ٹیم کا حوصلہ بلند ہوگا، سربراہ کوئٹہ گلیڈیئٹر

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:12

سر ویوین رچرڈز کی بطور معاون شمولیت سے لیگ کا افتتاحی سیزن جیتنے کیلیے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرکے سربراہ ندیم عمر پرامید ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی بطور ٹیم معاون شمولیت سے لیگ کا افتتاحی سیزن جیتنے کے لیے ٹیم کا حوصلہ بلند ہوگا۔اپنے شانداربلے بازی سے حریف باوٴلرز کے لیے دہشت بنے رہنے والے ویون رچرڈز 1975 سے 1990 کے دوران اپنے 15 سالہ کیرئیر میں جہاں بھی گئے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کے دل جیتتے رہے۔

ندیم عمر کا کہنا ہے کہ" ہرکھلاڑی ویون رچرڈز کی کامیابیوں اور شہرت کے قریب نہیں آسکتا اور وہ کرکٹ پر حاصل اپنے عبور کے زریعے ہماری پی ایس ایل میں کامیابی کے لیے بہترین رہنمائی کریں گے"۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دور میں دوسروں کے لیے دہشت کی علامت تھے اور ابھی تک ان کی یہ خوبی قائم ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں یقین ہے کہ جب ایک دفعہ وہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے تو حریف صرف یہ جان کر حواس باختہ ہوجائیں گے کہ ویوی رچرڈز ہمارے معاون کے طورپر کام کررہے ہیں۔

ندیم عمر نے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ وہ اچھے کو بہتر اور بہتر کو بہترین میں میں تبدیل کردیں گے"۔ویوی رچرڈز متحدہ عرب امارات میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا آغاز 4 فروری 2016 کو ہوگا اور فائنل 23 فروری کو کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :