محمد آصف کا فلمی کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:18

محمد آصف کا فلمی کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار2 جنوری- 2016ء) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف کی قومی ٹیم میں واپسی کا جلد کوئی امکان نہیں ہے اور دوسری جانب ان کے فلمی کیریئر شروع کرنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک بھارت اشتراک سے بنائی جانے والی فلم ’’انڈیا میں لاہور‘‘ کے بھارتی سکرین پلے رائٹر اکرام اختر نے پراجیکٹ سے دستبرداری اختیارکرلی ہے جن کی بطور ڈائریکٹر اور محمد آصف کی ہیرو کی حیثیت سے یہ پہلی فلم بھی ہے ۔ محمد آصف نے اس پراجیکٹ کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت نہ ملنے سمیت بعض مسائل کی وجہ سے کام جاری نہیں رہ سکا ۔