آرسنل سٹرائیکر میسوٹ اوزل نے تھیری ہنری کا ریکارڈ برابر کر دیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:22

آرسنل سٹرائیکر میسوٹ اوزل نے تھیری ہنری کا ریکارڈ برابر کر دیا

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار2 جنوری- 2016ء) فٹ بال کلب آرسنل کے سٹرائیکر میسوٹ اوزل نے انگلش فٹبال پریمیئرلیگ کی تاریخ میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

جرمن کھلاڑی نے کیلنڈرایئر میں سب سے زیادہ 20 مرتبہ گول کرنے میں کھلاڑیوں کی مدد کی جس کے بعد وہ سابق کھلاڑی تھیری ہنری کے 2002-03 کے سیزن میں 20 مرتبہ اسسٹ کے طور پر برابر آگئے ہیں ۔ یادر ہے کہ میسوٹ اوزل اپنی پاسنگ کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں اورانہیں ڈیفنڈر کو ڈاج دینے میں کمال مہارت حاصل ہے ، اعزاز اپنے نام کر نے پر میسوٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔