عالمی سطح پرپٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے پاکستان میں کمی کی جائے،ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت خوش آئند امرمگرمہنگائی کوبھی کنٹرول کیاجائے
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکی منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو
ہفتہ 2 جنوری 2016 16:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں کم نہ ہوناعوام کے ساتھ سنگین مذق اور قابل مذمت عمل ہے۔وفاقی حکومت کوپٹرول کی عالمی مارکیٹ میں کے تناسب سے مزید کمی کرنی چاہئے تھی تاکہ غریب عوام کوریلیف ملتا اور مہنگائی میں بھی کمی آتی مگر یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت اس حوالے سے حاصل ہونے والے خطیر منافع کواپنی جیب میں ڈالنا چاہتی ہے۔
حکومت کو عوام کی حالت زار پرکوئی رحم نہیں آتا۔وہ ہفتہ کو منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ تعجب خیز امر یہ ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی تو نہیں کی گئی الٹا قوم کو یہ بتاکر بے وقوف بنایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے پٹرول مہنگا کرنے کی سمری کردی ہے۔(جاری ہے)
لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ایک طرف دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتیں گر رہی ہیں اور ہماری حکومت پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے کے لئے ہر دم پریشان رہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں جب بھی اضافہ ہوتا تھا تو کہاجاتا کہ مجبوراً ہمیں بھی اضافہ کرنا پڑے گا لیکن اب مسلسل کمی ہورہی ہے بلکہ اس وقت پٹرولیم کی مصنوعات تاریخ کی کم ترین قیمت پر آگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصے سے پٹرولیم مصنوعات مسلسل نیچے آئی ہیں مگر پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں پھر بھی کمی واقع نہیں ہوسکی بلکہ مہنگا ئی کا گراف دن بدن اوپر چڑھتا جارہا ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ اگرچہ مسلم لیگ (ن) کے دورمیں پاک چین اقتصادی راہداری اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بڑی تیزی سے کام جاری ہے اور یہ خوش آئند امر ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے پر بھی قابو پایا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کو مزید سستا کیا جائے تاکہ مہنگائی میں کمی آسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.