نجی طیارہ حادثہ کیس ،ملزم پائلٹ عصمت محمود پر 7 جنوری کو فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) نجی طیارہ حادثہ کیس کے ملزم پائلٹ عصمت محمود پر 7 جنوری کو فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ہارون لطیف خان کے روبرو نجی طیارہ حادثہ کیس کے ملزم پائلٹ عصمت محمود کو پیش کیا گیا ۔ کیپٹن عصمت محمود کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی میڈیکل رپورٹ دی جائے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے حوالے سے مزید دو رپورٹس آنا ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کس بنیاد پر لگائی گئی ہیں۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کو پائلٹ کے بیان کے مطابق ان سے کمانڈ چھین کر اسے آٹو پر کردیا گیا تھا۔جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا،ملزم نے وارننگ کے باوجود تین ہزار کی بجائے پانچ ہزار فٹ کی بلندی سے لینڈنگ کی۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چالان کی نقول ملزم کے وکیل کے حوالے کردیں اور میڈیکل رپورٹ بھی دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :