بھارت میں کوئی عدم برداشت نہیں ہے ، عدنان سمیع

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:22

بھارت میں کوئی عدم برداشت نہیں ہے ، عدنان سمیع

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ بھارت مین کوئی عدم برداشت نہیں ہے پاکستانی نژاد ہی میں بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور شاہ رخ اور دیگر کے ریمارکس شائد ان کے اپنے اپنے تجربات پر مبنی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تاہم میں یہ کہوں گا کہ بھارت میں کوئی عدم برداشت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں شہریت کا بہترین تحفہ دینے پر بھارتی حکومت کا شکرگزار ہوں انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طور پر ہمسایوں سے محبت کے فلسفے پر یقین رکھتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :