آسن نے اپنی کروڑوں روپے مالیت کی انگوٹھی کا دیدار کرا دیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:22

آسن نے اپنی کروڑوں روپے مالیت کی انگوٹھی کا دیدار کرا دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)بالی وڈ کی اداکارہ اور رقاصہ آسن نے بالآخر کروڑوں روپے مالیت کی انگھوٹھی کا دیدار کرا دیا آسن نے یہ انگوٹھی بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر پہنی ۔

(جاری ہے)

آسن کی اس انگوٹھی کی مالیت تقریباً 6 کروڑ روپے ہے آشن اور مائیکرومیکس کمپنی کے کو فاؤنڈر راہول شرما کی شادی رواں سال 23 جنوری کو نئی دہلی میں انجام پائے گی واضح رہے کہ اداکارہ آسن جولائی 2015 میں آخری بار بالی وڈ فلم آل از ویل میں جلوہ گر ہوئی تھیں ۔