حاکم دبئی کے بیٹے آگ کے شعلوں سے جنگ میں مصروف

شیخ منصور دی ایڈریس ہوٹل میں لگنے والی آگ کو بجھانے والے فائر فائٹرز میں شامل تھے

ہفتہ 2 جنوری 2016 18:06

حاکم دبئی کے بیٹے آگ کے شعلوں سے جنگ میں مصروف

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے صاحبزادے شیخ منصور بن محمود جمعرات کے روز دی ایڈریس ہوٹل میں لگنے والی آگ کو بجھانے والے فائر فائٹرز میں شامل تھے۔شیخ منصور کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ دبئی کی سول ڈیفنس کے دیگر اہلکاروں سمیت ہوٹل میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر میں شیخ منصور کو ’ایڈریس ہوٹل‘کے قریب کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جہاں پر نئے سال کی تقریبات سے کچھ دیر قبل ہی اگ لگ گئی تھی۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ میں 14 افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ یہ افراد بھی آگ کے بعد ہونے والی بھگدڑ کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق ایڈریس ہوٹل میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں 16 افراد کو معمولی، ایک شخص کو درمیانے درجے کی چوٹیں آئیں جبکہ ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان میں اکثر افراد بھگدڑ اور دھویں میں سانس لینے کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے۔