پٹھانکوٹ ائیربیس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی پاکستان کے خلاف زہرفشانی اورالزام تراشیوں کاسلسلہ جاری
پٹھانکوٹ حملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی ملوث ہے،بھارتی میڈیا کا الزام بھارتی اخبار ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کی رپورٹ میں دعویٰ
ہفتہ 2 جنوری 2016 19:27
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ پٹھانکوٹ ائربیس پر حملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی ملوث ہے،30دسمبر کو6 دہشتگردوں کو حملے کیلئے گرداسپور بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخل کیا گیا ،عسکریت پسندوں کو بہاولپور میں تربیت فراہم کی گئی اور انھیں ائیربیس میں لڑاکا طیاروں کو تباہ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا،یکم جنوری کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے انڈین ائیرفورس،این ایس جی اور پنجاب پولیس کو ممکنہ حملے کے بارے میں آگاہ کیا تھا ۔
ہفتہ کو بھارتی اخبار ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پٹھانکوٹ ائربیس پر حملے کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے دسمبر میں کالعدم لشکر طیبہ،جیش محمد اور حزب المجاہدین کے رہنما وں سے آزاد کشمیر میں ملاقات کرکے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔(جاری ہے)
حملے کیلئے چھ دہشتگردوں کو 30 دسمبر 2015 کو گرداسپور بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخل کیا گیا ۔
رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کو بہاولپور میں تربیت فراہم کی گئی اور انھیں پٹھانکوٹ ائیربیس میں لڑاکا طیاروں کو تباہ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا۔سیکورٹی فورسز نے مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اے کے 47رائفلرز،ہینڈ گرینیڈ اور جی پی ایس ٹریکر قبضے میں لیے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق یکم جنوری کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے انڈین ائیرفورس،این ایس جی اور پنجاب پولیس کو ممکنہ حملے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔دوسری جانب بھارتی سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھانکوٹ ائیربیس پر حملہ کرنے والے دہشتگرد سرحد پار اپنے معاونین سے مسلسل رابطے میں رہے اور حملے کیلئے استعمال کی گئی کار منگوانے کیلئے پاکستان کے موبائل نمبر پر کال کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.