پاکستانی حکمرانی داعش جیسے ہیں، داعش پاکستان میں بھی اپنی فاؤنڈ یشن بنانے کی کوشش کر رہی ہیں ‘داعش کی سرگرمیاں آپریشن ضرب عضب کے خلاف سازش ہیں‘مقامی سرپرستوں کے بغیر غیر ملکی کارروائیاں نہیں کر سکتے، سانحہ ماڈل ٹاؤن داعشانہ طرز کی دہشتگردی ہے
عوامی تحریک کے قائدڈاکٹر طاہر القادری کا منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے منعقدہ ’’پیس گالا‘‘ سے خطاب
ہفتہ 2 جنوری 2016 20:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستانی حکمرانوں کو بھی ’’داعش ‘‘جیساقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش پاکستان میں بھی اپنی فاؤنڈ یشن بنانے کی کوشش کر رہی ہیں ‘داعش کی سرگرمیاں آپریشن ضرب عضب کے خلاف سازش ہیں‘مقامی سرپرستوں کے بغیر غیر ملکی کارروائیاں نہیں کر سکتے، سانحہ ماڈل ٹاؤن داعشانہ طرز کی دہشتگردی ہے‘ دہشت گردوں کے خلاف لڑنا فوج کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ اور فروغ علم و امن کیلئے خواتین کا ماضی کی نسبت آج کہیں زیادہ اہم کردار ہے۔
وہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ’’پیس گالا‘‘ سے خطاب کررہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پیس گالا کے اختتام پر اسلام آباد سے آئی ہوئی ماہرتعلیم عذرا بیگم ،نیشو اور لبنیٰ نسیم نے ویمن لیگ میں شرکت کا اعلان کیا‘سربراہ عوامی تحریک کے ہمراہ سٹیج پر ڈاکٹر حسن محی الدین اور خرم نواز گنڈاپور موجود تھے۔(جاری ہے)
’’پیس گالا‘‘ کا اہتمام ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کیاہے اپنے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان میں اپنا نیٹ ورک پھیلارہی ہے، اس کا ہدف آپریشن ضرب عضب ہے،داعشانہ طرز کی سرگرمیاں رکھنے والے حکمرانوں کی سرپرستی اور معاونت اسے حاصل ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن داعش کی طرز کی دہشت گردی تھی، دہشت گردوں کے خلاف لڑنا فوج کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ اور فروغ علم و امن کیلئے خواتین کا ماضی کی نسبت آج کہیں زیادہ اہم کردار ہے، اسلام نے خواتین کو مردوں سے بڑھ کر عزت اور مقام دیا ہے،پیس گالا میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین نے شرکت کی ۔
پیس گالا کے اختتام پر اسلام آباد سے آئی ہوئی ماہرتعلیم عذرا بیگم ،نیشو اور لبنیٰ نسیم نے ویمن لیگ میں شرکت کا اعلان کیا،سربراہ عوامی تحریک کے ہمراہ سٹیج پر ڈاکٹر حسن محی الدین اور خرم نواز گنڈاپور موجود تھے۔’’پیس گالا‘‘ کا اہتمام ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کیا، سربراہ عوامی تحریک نے پیس گالا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیس سال سے دہشتگردی کا نیٹ ورک کام کررہا ہے، مقامی سہولت کاروں کے بغیر بیرونی دہشتگرد اور تنظیمیں یہاں کارروائیاں نہیں کر سکتیں،تعلیم سے محروم رکھنا ،انصاف نہ دینا، روزگار نہ دینا بلواسطہ طور پر دہشتگردی کو فروغ دینے کے اقدامات ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویژن سے محروم لیڈروں نے پرامن ملک کو دہشتگردی کی نرسری میں تبدیل کر دیا، کرپٹ اور معاشی دہشتگرد حکمران صرف اور صرف اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو پال رہے ہیں۔ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے خطبہ استقبالیہ دیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض طاہرہ خان اور سدرہ خرم نے انجام دئیے۔تقریب میں ممتاز اداکارہ بہار بیگم، نیشو بیگم، آمنہ بخاری، ماہ رخ جنید، ثوبیہ جنید، اقراء عثمان، قدسیہ ،ثمن اشفاق، قدسیہ بشارت، مہوش شاہد، ام فروا، حمیرا حیدر، انعم فوزیہ،پروفیسر رفعت مظہر، ڈاکٹر سیمی بخاری، عطیہ زیب، ڈاکٹر صباء، شازیہ انوری، ثوبیہ بخاری، توشبیہ سرور، آسیہ فاطمہ، فخر النساء، نیشو اقبال، فرحت اقبال ، آمنہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین نے شرکت کی۔ویمن لیگ کی رہنماؤں عائشہ مبشر، زینب نے مہمان خواتین کا آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کامیاب پیس گالا کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.