آسٹریلیوی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ایک میچ میں 2 ٹیموں کا ہالی وڈ کے معروف کرداروں بیٹ مین اور سپر مین کو خراج تحسین

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جنوری 2016 21:03

آسٹریلیوی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ایک میچ میں 2 ٹیموں کا ہالی وڈ کے معروف ..
میلبرن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2جنوری 2016 ء) آسٹریلیوی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ایک میچ میں 2 ٹیموں نے ہالی وڈ کے معروف کرداروں بیٹ مین اور سپر مین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیوی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں سڈنی اور پرتھ کی ٹیموں کے درمیان میلبرن کے گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں 80 ہزار سے زائد تماشائیوں نے شرکت کی۔ اس میچ کی خاس بات یہ تھی کہ دونوں ٹیموں کی جانب سے ٹیموں کا ہالی وڈ کے معروف کرداروں بیٹ مین اور سپر مین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔سڈنی کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سپر مین کے لوگو والی شرٹیں جبکہ پرتھ کی ٹیم نے بیٹ مین کے لوگو والی شرٹیں زیب تن کر رکھی تھیں۔ میچ میں پرتھ کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔