میلسی،5روز کی دلہن نے آشنا سے مل کر خاوند کوزہریلاشربت پلاکر قتل کردیا،مقدمہ درج،ملزم گرفتار

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:05

میلسی،5روز کی دلہن نے آشنا سے مل کر خاوند کوزہریلاشربت پلاکر قتل کردیا،مقدمہ ..

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) 5روز کی دلہن نے آشنا سے مل کر خاوند کو شربت میں زہرملاکر قتل کردیا ،مقدمہ درج ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 5روز قبل کوٹلی جنید کی نادیہ بی بی کی شادی طاہر نامی نوجوان سے ہوئی جبکہ دلہن نے اپنے آشنا محبت پور کے رہائشی خالد ولد محمدعاشق سے مل کر اپنے خاوند کو شربت میں زہرملاکر پلا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی جسے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکامقتول کے بھائی احمد بخش کی درخواست پر پولیس تھانہ میراں پور نے مقدمہ درج کرکے دلہن اوراس کے آشنا کوگرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :