فروٹ و سبزی منڈیوں میں شفاف نیلامی کو یقینی بنانے کیلئے ٹاؤن افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:28

لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے شہر کی فروٹ و سبزی منڈیوں میں شفاف نیلامی کو یقینی بنانے اور اوورچارجنگ کی روک تھام کیلئے ٹاؤن افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر فروٹ و سبزی منڈیوں کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں( ٹی ایم او) ملک ابرار، رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی میں محمد ریاض (کونسل آفیسر)، کاچھا فروٹ وسبزی منڈی میں عبدالخالق (سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی)،سنگھ پورہ سبزی و فروٹ منڈی میں منصب سلطان(سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی) اور ملتان روڈ سبزی و فروٹ منڈی میں (ٹی او فنانس) ندیم طاہر کی ڈیو ٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔

ڈی سی او نے کہا کہ مذکورہ افسران اپنی منڈیوں میں فروٹ و سبزیوں کی نیلامی کو شفاف اور گراں فروشی کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے اورروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی او آفس ارسال کریں گے۔