تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں، ڈی سی او

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:28

لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی سی او نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے ماڈل ٹاؤن میں جبکہ راوی ٹاؤن انتظامیہ نے بیگم کوٹ چوک، پرانا راوی پل، بادامی باغ سے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ختم کرایا۔ اسی طرح نشترٹا ؤن انتظامیہ نے فیروزپور روڈ جبکہ عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے ہربنس پورہ، جو ڑے پل میں کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔