گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،64 افراد کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:28

لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے 836مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر27دکانداروں کے چالان جبکہ 38,000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران64افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج اور مجموعی طور پر83افراد کو گرفتار کرایا گیا جن میں سے19افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں ، کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔