پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہورجنرل ہسپتال کا ایک اور اعزاز

ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس پلمونولوجی کی تربیت کیلئے منظوری دے دی

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہورجنرل ہسپتال کا ایک اور اعزاز۔ کالج آ ف فیزیشنز اینڈ سرجنزپاکستان نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ پلمونولوجی میں ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس کے لئے منظوری دے دی اور رواں ماہ سے ہی مذکورہ ڈیپارٹمنٹ میں ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس پلمونولوجی کی ٹیچینگ اور ٹریننگ کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس بارے میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ پاکستان میں سانس کی بیماری اور پھیپھڑوں کے مریضوں کے علاج کے لیے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پلمونولوجی ڈاکٹر جاوید مگسی اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان ملک اپنی پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت اس شعبے کو ترقی کی نئی منزلوں سے ہمکنار کریں گے اور نوجوان ڈاکٹروں کی تربیت اور رہنمائی کے ذریعے سانس کی بیماریوں کے علاج میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :