پولیس کو مطلوب اشتہاری نے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) پولیس کو مطلوب اشتہاری نے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کارہائشی خرم بٹ پولیس کو نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں مطلوب تھا‘ پولیس پارٹی اس کو گرفتار کرنے اس کے گھر گئی تو اس نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا اس موقع پر ملزم نے ایس ایچ او مغل پورہ ملک شہباز کا گریبان بھی پکڑ لیا اور اس کو بھی زدو کوب کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں پولیس نے اس کو گرفتار کر کے اس سے کلاشنکوف برآمد کر لی اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :